کوئٹہ: ائیر پورٹ روڈ پر ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج

Published On 02 July,2021 12:21 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے ائیر پورٹ روڈ پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔

گزشتہ روز عسکری پارک ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپموسیو ایکٹ سمیت دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کوئٹہ میں ائیرپورٹ روڈ پر بم دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر زیر تعمیر شاپنگ مال کے قریب فٹ پاتھ کنارے کھڑے موٹر سائیکل میں دھماکا ہوا، دھماکہ خیز مواد نصب دہشت گردوں نے ریمورٹ کنٹرول سے اڑا دیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل کے ذریعے کیا گیا۔ وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا 4 سے 5 کلوگرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، واقعہ میں دہشت گرد شدت پسند مذہبی تنظیم بھی ملوث ہو سکتی ہے۔
 

Advertisement