لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کیلخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنس کی سماعت کی۔ خواجہ آصف اپنے وکلاء کے ہمراہ وفاقی کالونی میں قائم احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔ وفاقی کالونی میں احتساب عدالت کی منتقلی کے بعد یہ پہلی پیشی تھی۔
نیب کے مطابق خواجہ آصف 1991ء میں سینیٹر بنے اور اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 51 لاکھ روپے تھے۔ 2018ء تک خواجہ آصف کے اثاثے 221 ملین تک پہنچ گئے جو ملزم کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔