لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ رواں ماہ 21 جولائی کو ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذی الحج 1442ھ کے نئے چاند کی پیدائش پاکستانی وقت کے مطابق 6 بج کر 18 منٹ پر 10 تاریخ کو ہوگی۔
اس لئے 29 ذیقعد بروز ہفتہ مورخہ 10 جولائی کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، یکم ذی الحج 12 جولائی 2021ء کو ہوسکتی ہے۔
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس روز ملک بھر میں اکثر مقامات مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔