لاہور: (دنیا نیوز) جسٹس محمد امیر بھٹی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے حلف لیا۔
جسٹس محمد امیر بھٹی لاہور ہائی کورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس ہیں۔ حلف برداری کی پر وقار تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، کور کمانڈر لاہور سمیت دیگر وزراء اور بیوروکریٹس نے شرکت کی۔ لاہور ہائی کورٹ کے سیینر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان سمیت دیگر ججز، سرکاری وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات بھی تقریب میں موجود تھے۔
حلف برداری تقریب کے موقع پر کورونا ایس پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔ حلف برداری کے بعد لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کا پرتپاک تاریخی استقبال کیا گیا۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے فاضل چیف جسٹس کا استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے فاضل چیف جسٹس امیر بھٹی کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔