یکساں ترقی کے انقلابی اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہوچکیں: فردوس عاشق اعوان

Published On 06 July,2021 12:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاتفریق احتساب اور یکساں ترقی کے انقلابی اقدامات سے اپوزیشن کی نیندیں حرام ہوچکیں۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم بدقسمت اپوزیشن ہے، اپوزیشن ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، ‏وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بڑھتا سنورتا پاکستان اپوزیشن کی کرپٹ بنیادوں کو ہلا چکا، اپوزیشن کی بوکھلاہٹ پاگل پن کی شکل اختیار کر رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا روڈ میپ اپوزیشن کیلئے کاؤنٹ ڈاؤن ثابت ہوگا، ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو عوام کبھی معاف نہ کرینگے۔
 

Advertisement