مظفرآباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کسی کی حمایت میں حکومتی وسائل استعمال نہ کئے جائیں، وفاقی وزرا کو انتخابات کے ضابطہ کار کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔
وِزیر اعظم عمران خان کے نام خط چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبد الرشید سلہریا نے گژشتہ روز میر پور میں انتخابی جلسے کے دوران وزیر امور کشمیر علی امین کی طرف سے پیسوں کی تقسیم کے معاملے کا نوٹس لیتے ہو ئے لکھا۔ خط میں کہا گیا کہ کسی سیاسی جماعت کی حمایت یا مخالفت میں حکومتی وسائل استعمال نہ کئے جائیں ۔ آئندہ جس امیدوار کے حلقے میں خلاف ورزی ہوئی اسے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔
خط میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی وزراء کو بھی آزاد کشمیر انتخابات 2021 کے ضابطہ کار پر پابندی کی ہدایت کی جائے۔ الیکشن کمیشن کے خط میں مزید لکھا گیا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر انتخابات کا منصفانہ انعقاد یقینی بنائے۔