کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاکستان آرمی سے مدد لینے کا فیصلہ

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاکستان آرمی سے مدد لینے کا فیصلہ

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز پانچ لاکھ پچیس ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی جبکہ یکم جولائی سے لے کر اب تک چالیس لاکھ سے زائد ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بڑھانے سے روزانہ مزید 2500 سے 3000 افراد پاکستان آ سکیں گے، فیصلے کا اطلاق 15 جولائی سے ہوگا۔

این سی او سی نے عید کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد کے لیے ویکسینیشن بھی لازم قرار دے دی جبکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج سے بھی مدد لی جائے گی۔