وزیر داخلہ کا پاک فوج کے افسر اور جوان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیر داخلہ کا پاک فوج کے افسر اور جوان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیاں سکیورٹی فوسز کےحوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر آخری دہشت گرد کی موجودگی تک سکیورٹی آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی خاطر پوری قوم قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔