کورونا بڑھنے لگا، مہلک وائرس مزید 24 جانیں لے گیا، 1980 نئے مریض رجسٹرڈ

کورونا بڑھنے لگا، مہلک وائرس مزید 24 جانیں لے گیا، 1980 نئے مریض رجسٹرڈ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 48 ہزار 725، سندھ میں 3 لاکھ 49 ہزار 586، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 710، بلوچستان میں 28 ہزار 434، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 44، اسلام آباد میں 83 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 392 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 99 ہزار 875 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 472 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 15 ہزار 343 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 258 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 24 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 642 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 839، سندھ میں 5 ہزار 621، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 371، اسلام آباد میں 786، بلوچستان میں 317، گلگت بلتستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 595 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔