لوئر کوہستان: بس پر پہاڑی تودہ گرنے سے 4 افراد جاں بحق، 7 شدید زخمی

Published On 14 July,2021 09:41 am

لوئر کوہستان: (دنیا نیوز) لوئر کوہستان کے علاقے پٹن میں مسافر بس پر تودہ گر گیا، حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

لوئر کوہستان کے علاقے پٹن میں حادثہ پیش آیا، جہاں شاہراہ قراقرم پر پہاڑی تودہ گرنے گیا جس کے زد میں مسافر آگئی ہے۔ حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ سات زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق نیٹکو بس راولپنڈی سے گلگت بلتستان جا رہی تھی جو پٹن کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ تاہم زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پٹن منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement