وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ساری اکائیاں ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہیں، ہمارے دکھ سکھ سانجھے ہیں، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کیساتھ دیگر صوبے بھی ترقی کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ عثمان بزدار نے بین الصوبائی ہم آہنگی کیلئے اقدامات کیے، بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت ہے۔