شیخ رشید اور چینی وزیر پبلک سکیورٹی کا رابطہ، داسو بس حادثے پر بات چیت

Published On 17 July,2021 10:28 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید اور چینی وزیر پبلک سکیورٹی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں داسو ہائیڈرو پاور بس حادثے سے متعلق بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور بس حادثے میں اب تک کی تحقیقات سے متعلق پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے داسو بس حادثے کی تحقیقات جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا اور کہا کہ کوئی بھی شرپسند طاقت تعلقات کو خراب نہیں کرسکتی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان چین آزمودہ دوست اور آہنی بھائی ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر بس حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
 

Advertisement