اسلام آباد: (دنیا نیوز) این سی اوسی نے سائینو فارم، آسٹرازنیکا اور سائینوویک کے ڈوز شیڈول میں تبدیلی کردی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کی خوراکوں کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے ویکسین ڈوز شیڈول میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ سائینوفارم، آسٹرازنیکا اور سائینوویک کا ڈوز شیڈول تبدیل کیاگیا ہے جبکہ مقررہ مدت کے بعد دوسری ڈوزکیلئے واک ان کی سہولت ہو گی۔ سائینو فارم ویکسین کی دوسری ڈوز 21 روز بعد ، سائینوویک اور آسٹرازنیکا کی دوسری ڈوز28 دن بعد لگانے کا فیصلہ کیاگیا ہے، ویکسین ڈوز میں زیادہ گیپ کا فیصلہ عالمی پریکٹس کے مدنظر کیا گیا ہے۔