الیکشن پر ڈاکہ ڈال کر کٹھ پتلی وزیراعظم لانے کافیصلہ ہوچکا: مریم نواز

الیکشن پر ڈاکہ ڈال کر کٹھ پتلی وزیراعظم لانے کافیصلہ ہوچکا: مریم نواز

فارورڈ کہوٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے نشتر برسا دیئے، انہیں کشمیرکا جعلی وکیل قرار دیا،انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہاری کامیاب خارجہ پالیسی یہ ہےکہ چین نےسی پیک پرکام بند کر دیا۔

انہوں نے کشمیریوں کو کہا کہ نوازشریف آپ کامقدمہ لڑیں گے، سلیکٹرکی طرح مودی کے حوالے نہیں کریں گے، دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں نوازشریف نے 6 دھماکےک یے، نوازشریف نے کبھی یہ رونا نہیں رویا کہ مودی میرافون نہیں اٹھاتا، نوازشریف کاکشمیرکےساتھ خون کارشتہ ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ برہان وانی کامقدمہ لڑنیوالے نوازشریف کو غدار کہا گیا، پاکستان میں جو جتنا بڑا محب وطن ہوتا ہے اسے اتنا ہی بڑا غدار کا لقب دیا جاتا ہے، غداری کا لقب دینے والو دیکھو نوازشریف کی بیٹی آج ایل اوسی پر کھڑی ہے۔