مریم نوازکا دور دور تک کا علم،عقل اور کتاب سےکوئی تعلق نہیں: فواد چودھری

مریم نوازکا دور دور تک کا علم،عقل اور کتاب سےکوئی تعلق نہیں: فواد چودھری

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے یہودی بیانئے پر بات نہیں کی۔ دیکھیں مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی۔ انہوں نے کبھی کوئی کام نہیں کیا، ان کی کل سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا کی ہے، دور دور تک ان کا علم، عقل کتاب سے تعلق نہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیں۔ سارا زور صرف عمران خان کی مخالفت ہے، ان سے عقل کی توقع کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔

وفاقی وزیر نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کل سی وی یہ ہے کہ وہ نواز شریف کے گھر پیدا ہوئیں جنہوں نے عہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے بنائے اور اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔