گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) کمشنر گوجرانوالہ کا اعلیٰ نسل کا کتا سرکاری رہائشگاہ سے گم ہو گیا۔ کمشنر دفتر اور کارپوریشن کا عملہ کام چھوڑ کر کتا ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔
تفصیل کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن کا اعلیٰ نسل کا کتا گزشتہ رات گم ہو گیا تھا، آج سارا دن کمشنر دفتر اور کارپوریشن کا عملہ کام چھوڑ کر کتا ڈھونڈنے میں مصروف رہا۔
کتے کے گم ہونے کے حوالے سے رکشوں پر اعلانات بھی کروائے جا رہے۔ اس کے علاوہ پولیس بھی قریبی گھروں کی تلاشی لینے میں مصروف ہے جبکہ علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کتے کی مالیت چار لاکھ روپے ہے۔ کشمنر ہاؤس پر موجود عملے کی سرزنش کی گئی کہ کس طرح کتا گھر سے باہر چلا گیا۔