کورونا پھر جانیں لینے لگا: مہلک وائرس مزید 86 جانیں لے گیا، 4537 نئے مریض

کورونا پھر جانیں لینے لگا: مہلک وائرس مزید 86 جانیں لے گیا، 4537 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 55 ہزار 483، سندھ میں 3 لاکھ 77 ہزار 231، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 43 ہزار 213، بلوچستان میں 30 ہزار 162، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 8، اسلام آباد میں 86 ہزار 945 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 819 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 36 ہزار 674 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 203 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 38 ہزار 843 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 86 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 19، سندھ میں 5 ہزار 947، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 444، اسلام آباد میں 799، بلوچستان میں 327، گلگت بلتستان میں 137 اور آزاد کشمیر میں 622 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔