بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے انڈیا کے الزامات مسترد کر دئیے

بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان نے انڈیا کے الزامات مسترد کر دئیے

پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی بیانات مسترد کر دیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی بے بنیاد بیانات پر بھارتی ناظم الامور کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، بھارتی ناظم الامور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف ایک مرتبہ پھر واضح کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا، بھارت نے اپنے گھناؤنے ڈیزائن کی تکمیل کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی، آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے میں خون میں نہایا ہوا ہے۔