اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف زرداری کیخلاف نیویارک پراپرٹی تحقیقات کے بعد آصف زرداری نے اپارٹمنٹ انکوائری کیس میں نیب کو جواب جمع کروا دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سابق صدر پر 5لاکھ 30ہزار ڈالرز میں اپارٹمنٹ خریدنے کا الزام عائد کر رکھا ہے، سابق صدر نے نیویارک فلیٹ کیس میں جواب جمع کروانے کیلئے نیب سے مہلت مانگ رکھی تھی۔ آصف زرداری نے اپنے وکلا کے زریعے نیب کو جواب جمع کروایا۔
آصف علی زرداری نے اپنے جواب میں کہا کہ نیب صرف انتقامی نشانہ بنا رہا ہے، امریکا میں موجود فلیٹ میری ملکیت نہیں، جس سال اپارٹمنٹ خریدا، اسی سال ہی فروخت کر دیا تھا، جب فلیٹ خریدار اسوقت کسی عوامی عہدے پر فائز نہیں تھا۔ امریکا اپنے علاج کیلئے گیا تھا۔