کراچی: ویکسی نیشن کیلئے عوام کا رش، احتجاج،دھکم پیل، سیکیورٹی گارڈ زخمی

کراچی: ویکسی نیشن کیلئے عوام کا رش، احتجاج،دھکم پیل، سیکیورٹی گارڈ زخمی

خیال رہےکہ سندھ حکومت کی جانب سے ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل سِم بلاک کرنے کی تجویز پر کراچی کے ویکسین مراکز پر شہریوں کا رش لگ گیا ہے اور صبح سویرے سے لےکر رات گئے تک ان مراکز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ایکسپو سینٹرکے ہال نمبر3 میں ویکسینیٹرز نے 2 گھنٹے کے لیےکام چھوڑ دیا تھا، ویکسینیٹرز کو تنخواہ نہیں ملی تھی جس پر انہوں نے کام بند کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ہال نمبر4 میں کارٹیجز ختم ہوگئے تھے جس کے باعث وہاں بھی ویکسینیشن رک گئی تھی، ویکسینیشن کا عمل کئی گھنٹے بند رہا جس پر شہری مشتعل ہوگئے تھے۔