روجھان: (دنیا نیوز) روجھان میں مسافر وین میں آتشزدگی کے باعث 6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو متاثرین شادی میں شرکت کے لیے راجن پور جارہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق روجھان میں خوشیاں غم میں تبدیل ہو گئیں۔ روجھان انڈس ہائی وے پر بارات سے بھری وین میں آگ لگ گئی۔ 6 بچوں سمیت 8 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ 7 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور اور شیخ زید ہسپتال روجھان منتقل کر دیا گیا۔
دوسری طرف لواحقین پر اطلاع ملتے ہیں قیامت برپا ہو گئی۔ روجھان ہسپتال پہنچ گئے اور اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے لگی،
ڈپٹی کمشنر راجن پور روجھان ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا، پولیس کی جانب سے تحقیقات شروع کر دیں۔