لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔
ٹویٹر پر احسن اقبال نے لکھا کہ مجھے کووڈ کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے- میں نے قرنطینہ اختیار کر لیا ہے- تمام دوستوں، احباب اور بالخصوص اہلیانِ نارووال سے درخواست ہے میری جلد صحتیابی کے اپنی دعاؤوں میں مجھے یاد رکھیں! ماسک پہنیں اور کرونا کے خلاف ایس او پیز پہ عمل کریں!
پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر میاں محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ احسن اقبال صاحب دوبارہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ اللہ پاک ان کو مکمل صحت عطا فرمائے اور آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
یاد رہے کہ 10 جون 2020ء کو بھی سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔
اس وقت بھی مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے احسن اقبال کے کورونا پازیٹیو ہونے پر اظہار افسوس اور صحت کی دعا کی تھی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ احسن اقبال انتہائی قابل، محنتی رہنما اور مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان اور عوام کے مفادات کے لیے جرأت مندانہ کردار ادا کیا ہے۔