وزیراعظم آج سہ پہر تین بجے عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست بات کریں گے

وزیراعظم آج سہ پہر تین بجے عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست بات کریں گے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے براہ راست مخاطب ہوں گے، بات چیت کیلئے سہ پہر 3 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ نشریات ٹی وی اور ریڈیو کے علاوہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دیکھی جا سکیں گی۔ پاکستانی عوام اپنے مسائل فون نمبر 9224900-051 ڈائل کر کے وزیراعظم عمران خان کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی لوگ اپنے مسائل وزیراعظم تک پہنچا سکتے ہیں۔