بلوچستان کے 16اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم کل سے شروع ہو گی، تیاریاں مکمل

Published On 01 August,2021 11:19 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے 16اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم کل سے شروع ہوگی، مہم کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

کوئٹہ میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹرراشد رزاق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے 16 اضلاع کی 438 یونین کونسلز میں کل سے شروع ہو رہی ہے۔ ان اضلاع میں کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ ، جعفر آباد، نصیرآباد ،لورالائی، خضدار، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، دکی، موسی خیل، مستونگ، شیرانی، ژوب، اورصحبت پور شامل ہیں۔

پولیو مہم کے دوران 16 لاکھ 31 ہزار414 سے زائد پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ مہم میں مجموعی طور پر 7192 ٹیمیں شامل ہونگی جن میں 6006 موبائل ٹیمیں، 370 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 444 فکسڈ سائٹس ہونگی۔ مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے اتنظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔

مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پر بلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے۔
 

Advertisement