راولپنڈی میں تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو، چار افراد زخمی، متعدد گاڑیاں تباہ

راولپنڈی میں تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو، چار افراد زخمی، متعدد گاڑیاں تباہ

تفصیل کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں پانی کی سپلائی دینے والا تیز رفتار ٹریکٹر ریس پھنسے سے ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گیا۔

بے قابو ٹریکٹر کی زد میں آکر چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ گلی میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ٹریکٹر واٹر ٹینکر گاڑیاں روندنے کے بعد بجلی کے ٹرانسفارمر سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے بعد امدادی اداروں کے اہلکاروں کو طلب کیا گیا اور زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹریکٹر کی سی سی ٹی وی بھی دنیا کو موصول ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریکٹر بے قابو ہو کر گاڑیوں سے ٹکرایا۔