تازہ ترین
  • بریکنگ :- فیٹف نےحالیہ اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کاجائزہ لیا ،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- فیٹف نےپاکستان کی نمایاں پیشرفت کوسراہا،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- پاکستان نے2021ایکشن پلان کے7میں سے 4نکات پرعملدرآمد کرلیا،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- پاکستان نےمقررہ مدت سےپہلےخاطرخواہ پیشرفت کی،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- فیٹف پاکستان کااگلاریویوفروری2022 میں کرےگا،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- پاکستانی وفدکی سربراہی وزیرتوانائی محمدحماداظہرنےکی،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- پاکستان دونوں ایکشن پلانزکےاہداف کےحصول کیلئےپرعزم ہے،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- فیٹف کاتمام ایکشن پلانزپرپاکستان کے عملدرآمدپراطمینان کااظہار،وزارت خزانہ
  • بریکنگ :- فیٹف کوایکشن پلانزکےبارےمیں جامع رپورٹ پیش کردی گئی،وزارت خزانہ

نیا تعلیمی سال:2 اگست سےپرائمری سطح پریکساں نصاب تعلیم نافذ العمل ہوگا

Published On 01 August,2021 08:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب بھر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز 2 اگست 2021ء سے تمام پبلک، پرائیویٹ سکولز اور دینی مدارس میں پرائمری سطح پر یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ نافذ العمل ہوگا۔

اس بات کا اعلان وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا خواب اور تحریک انصاف کے منشور کے اہم ترین ایجنڈے کی تکمیل کی شروعات پنجاب سے کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں کے بعد اعلیٰ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم گرما کے بعد 2 اگست سے تعلیمی ادارے کھلیں گے۔ اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

اس کے علاوہ تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کی ویکسینیشن سو فیصد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ عملدرآمد نہ کرنے والے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں کے بعد اعلیٰ تعلیم کے ادارے کھولنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکول 2 اگست 2021ء سے کھول دئیے جائیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ٹویٹ میں صوبائی وزیر تعلیم نے لکھا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔ ایک دن میں 50 فیصد طلبہ کو سکول بلانے کی اجازت ہوگی۔

ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے انسداد کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے اور امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

قائم مقام سیکرٹری تعلیم آصف حیدر کے زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اسلام آباد میں ہوئی۔ صوبائی سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی، کورونا شرح کے مطابق صوبے خود فیصلے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں کوئی بھی وزیر تعلیم شامل نہیں تھا۔