لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لا ہور میں چلنے والی ملک کی پہلی اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
ذرائع محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کو بھیج دی ہے، کرایہ کیلئے 7 سٹیج متعارف کروائے جائینگے جبکہ کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 70 روپے ہوگا۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس وقت اورنج لائن میٹرو ٹرین پر روزانہ 50 ہزار افراد سفر کر رہے ہیں، اس وقت کم از کم کرایہ 40 روپے ہے جو اب 20 روپے ہوجائے گا، کرایوں میں کمی سے یہ تعداد ایک لاکھ 25ہزار تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بھجوائی جانیوالی سمری پر محکمہ خزانہ پنجاب نے اعتراض لگا دیا ہے، محکمہ خزانہ نے کرایہ کی بریکٹس کم کرکے مکمل وضاحت مانگ لی۔ کرایہ کی بریکٹس کم کرنے سے کتنا ریونیو جمع ہوگا۔