اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 86 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 4 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 75 ہزار 504 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 884 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 65 ہزار 824، سندھ میں 4 لاکھ ایک ہزار 790، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 49 ہزار 56، بلوچستان میں 31 ہزار 234، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 876، اسلام آباد میں 91 ہزار 217 جبکہ آزاد کشمیر میں 27 ہزار 507 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 65 لاکھ 51 ہزار 440 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 506 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 67 ہزار 73 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 530 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 4 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 239، سندھ میں 6 ہزار 235، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 570، اسلام آباد میں 821، بلوچستان میں 332، گلگت بلتستان میں 157 اور آزاد کشمیر میں 650 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔