بلوچستان: دہشتگردوں کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: دہشتگردوں کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں لورالائی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی بلوچستان کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ ایف سی کے جوانوں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید ہوگئے۔

میجر قاسم اور ایف سی کا ایک جوان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔