جشن آزادی: بحریہ گارڈن میں ملک کا بلند ترین پرچم لہرایا گیا

Published On 14 August,2021 02:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جشن آزادی کے پُرمسرت موقع پر بحریہ گارڈن میں ملک کا بلند ترین پرچم لہرایا گیا۔ ائیر کماوڈر محمد الیاس نے پرچم کشائی کی، قومی پرچم کو 395 فٹ بلندی پر لہرایا گیا۔

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بحریہ ٹاؤن میں قومی پرچم لہرانے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قومی پرچم کو 395 فٹ بلندی پر لہرایا گیا، پرچم کی لمبائی 25 فٹ جبکہ چوڑائی 40 فٹ ہے۔ پرچم کشائی کے ساتھ غبارے اور کبوتر بھی فضا ء میں چھوڑے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہم اس عظیم پرچم کے سائے تلے متحد ہو کر ہی امن اور خوشحالی کی منزل پا سکتے ہیں۔ چئیرمین ملک ریاض کی قیادت میں بحریہ ٹاؤن ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
 

Advertisement