سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی انتقال کرگئے

Published On 14 August,2021 07:51 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کوئٹہ کے معروف شخص حاجی عبداللہ جان کاسی کے فرزند تھے۔ ان کی تدفین کل صبح دس بجے کاسی قبرستان میں کی جائے گی اور فاتحہ خوانی انکی رہائش گاہ کاسی قلعے میں ہوگی۔

واضح رہے کہ عبد المالک کاسی معروف فزیشن بھی تھے، وہ 2013ء کی نگران حکومت میں وفاقی وزیر تھے، انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں جبکہ 2008ء کی نگران حکومت میں وزیر صحت کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالمالک کاسی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی نے مرحوم نے درجات کی بلندی اور انکے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے

جام کمال کا کہنا تھا کہ مرحوم کی ملک وصوبے کیلئےخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
 

Advertisement