اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کے حملے جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 66 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 3 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
جان لیوا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری،ملک بھر میں مزید 66افراد انتقال کر گئے ، مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 639ہو گئی ، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ نو ایک ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 209 ہے۔ مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئی۔ ملک بھر میں مزید 3ہزار 974کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 9لاکھ 96ہزار 426افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 74ہزار 916، سندھ میں 4لاکھ 14ہزار 850، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 53ہزار 836، اسلام آباد میں 94ہزار 714 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان میں 31ہزار 686، آزاد کشمیر میں 29ہزار 790اور گلگت بلتستان میں 9ہزار 482افراد کورونا سے متاثر ہیں۔