مینار پاکستان پر مجمعے کی لڑکی سے دست درازی باعثِ شرم ہے: بلاول

مینار پاکستان پر مجمعے کی لڑکی سے دست درازی باعثِ شرم ہے: بلاول

بلاول بھٹو زرداری کا ٹویٹر پر بیان میں کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر مجمع کا نوجوان لڑکی سے دست درازی کا واقعہ ہمارے سماج کی پستی کو بیان کرتا ہے، نوجوان لڑکی کو زدوکوب کرنے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد پاکستانی خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہیں، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم خواتین کے تحفظ اور مساوی حقوق کو یقینی بنائیں۔