پی آئی اے طیارہ دوبارہ کابل سے مسافر لے کر واپس پاکستان پہنچ گیا

پی آئی اے طیارہ دوبارہ کابل سے مسافر لے کر واپس پاکستان پہنچ گیا

پی آئی اے کا ایک خصوصی طیارہ دوبارہ کابل سے مسافر لے کر واپس پاکستان پہنچ گیا۔ پرواز صبح 7 بجے کابل سے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچی، نئی حکومت بننے کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی پرواز تھی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اس پرواز کی واپس روانگی تک معلومات محدود رکھی گئیں۔ پرواز کیلئے پی آئی اے انتظامیہ افغان حکومت و سول ایوایشن اور نیٹو حکام کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہی۔

پی ائی اے کے سچوئیشن روم سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے براہ راست آپریشن کی نگرانی گی۔ مواصلاتی نظام کے استعمال سے پی آئی اے انتظامیہ، عملے اور زمین پر موجود سیکیورٹی اداروں کے ساتھ منسلک رہی۔ وزیراعظم و دیگر اعلی حکومتی عہدیداران کو بھی مطلع رکھا گیا۔