اسلام آباد میراتھن اختتام پذیر، غیر ملکی رنرز کی بھرپور شرکت

اسلام آباد میراتھن اختتام پذیر، غیر ملکی رنرز کی بھرپور شرکت

میراتھن میں فل، ہاف، 10 کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور بچوں کی میراتھن شامل ہیں جبکہ میراتھن کا آغاز ایف نائن پارک سے ہوا۔

میراتھن جناح ایونیو اور ڈی چوک سے گزرتی ہوئی ایف نائن پارک میں اختتام پذیر ہوئی جس میں غیر ملکی رنرز نے بھی بھرپور حصہ لیا، میراتھن میں دنیا کے 30 ممالک سے تعلق رکھنے والے رنرز شریک ہوئے۔

ملکی و غیر ملکی رنرز کی شرکت سے میراتھن کو عالمی حیثیت حاصل ہوئی جبکہ میراتھن کے فاتح رنرز میں کیش انعامات تقسیم کیے گئے، کامیاب رنرز کو میڈلز سے بھی نوازا گیا۔