لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مینار پاکستان واقعہ پر جمعہ کی صبح تک حتمی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر اور کنٹرول روم کا دورہ کیا جبکہ یومِ عاشور کے جلوسوں، مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
مینار پاکستان پر پیش آنے والےواقعےمیں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پر آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بریفنگ دی گئی۔
آئی جی پولیس کی انکوائری کمیٹی پولیس اور سیکرٹری ہاؤسنگ کی انکوائری کمیٹی پی ایچ اے کے کردار اور مبینہ غفلت کا تعین کریں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے جمعہ کی صبح تک حتمی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔