اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 70 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 16 ہزار 886 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 77 ہزار 208، سندھ میں 4 لاکھ 17 ہزار 439، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 55 ہزار 153، بلوچستان میں 31 ہزار 755، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 526، اسلام آباد میں 95 ہزار 491 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 314 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 71 لاکھ 15 ہزار 272 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 982 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 2 ہزار 430 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 893 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 70 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 783 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 479، سندھ میں 6 ہزار 556، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 730، اسلام آباد میں 842، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 672 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔