کراچی: لیاری میں سپر سٹور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

کراچی: لیاری میں سپر سٹور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، کروڑوں کا سامان جل کر خاکستر

لیاری موسی لین میں واقع سپر اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ سپر اسٹور کے مالک کے مطابق فائر بریگیڈ نے روایتی سستی کا مظاہرہ کیا جبکہ فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت میں فائر سیفٹی کا کوئی انتظام موجود نہیں تھا۔ اسٹور میں مال زیادہ ہونے کے باعث آپریشن میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔