30 سے زائد ممالک کے ایک ہزار 335 افراد کو کابل سے اسلام آباد پہنچایا گیا

30 سے زائد ممالک کے ایک ہزار 335 افراد کو کابل سے اسلام آباد پہنچایا گیا

دنیا نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق 15 سے 24 اگست کے دوران کابل سے 24 فلائٹس کے ذریعے ایک ہزار 335 غیر ملکی مسافروں کو اسلام آباد لایا گیا، جن میں بیلجیئم کے 15، ڈنمارک کے 43، کینیڈا کے 14، ہالینڈ کے 40 باشندے شامل تھے۔ اس دوران ترکی کے 42، برطانیہ کے 2، امریکا کے 11 شہریوں نے کابل سے انخلا کیلئے پاکستان سے مدد لی۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے تین اہلکاروں کے کابل سے محفوظ انخلا میں بھی مدد فراہم کی۔ مجموعی طور پر 30 سے زائد ممالک کے شہریوں نے پاکستانی پیش کش سے فائدہ اٹھایا، ان ممالک میں بلغاریہ، فرانس، جرمنی، یونان، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، فلپائن، جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق پاکستان آنے والے غیر ملکیوں میں 874 افغان شہری بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد سے کابل جانے والی پروازوں کے ذریعے 521 مسافر افغانستان بھی گئے۔ غیر ملکی شہریوں کے محفوظ انخلا پر مختلف ممالک نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔