محکمہ موسمیات کی بالائی پنجاب و خیبرپختونخوا سمیت کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

Published On 29 August,2021 08:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کر دی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے، اسلام آباد میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پشاور سوات، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
 

Advertisement