تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیراطلاعات سندھ کافوادچودھری کی پریس کانفرنس پرردعمل
  • بریکنگ :- عمران خان جیسےسلیکٹڈوزیراعظم بننےسےفوادجیسےوزیربنتےہیں،سعیدغنی
  • بریکنگ :- بلاول بھٹو پر تنقید کرکےفوادچودھری دیہاڑی کماتےہیں،سعید غنی
  • بریکنگ :- فوادچودھری دیہاڑی داروزیرتوبن سکتےہیں لیڈرنہیں،سعید غنی
  • بریکنگ :- عمران خان جب تک وزیراعظم ہیں،فوادچودھری ان کےدرباری ہیں،سعیدغنی

لاہور میٹرو بس کے ڈرائیورز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال، سروس دوسرے روز بھی معطل

Published On 29 August,2021 01:02 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں میٹرو بس کے ڈرائیورز کی مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے، سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہر لاہور میں احتجاجوں کا سلسلہ بڑھنے لگا، مطالبات نہ ماننے پر میٹرو بس ڈرائیورز بھی سراپا احتجاج ہیں۔ الاؤنسز نہ ملنے پر میٹرو بس کے ملازمین نے بس کا پہیہ جام کر دیا۔

گجومتہ سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی معطل ہے، نو سالہ الاؤنسز نہ ملنے تک ڈرائیورز نے میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی میٹرو بس ملازمین کے احتجاج کے سبب سروس پانچ روز بند رہی تھی۔