پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بین الاقوامی بارڈر پر قائم پاک فوج کی چوکی پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی۔

پاک فوج نے فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ دہشتگردوں نے افغان علاقے سے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالوں میں سپاہی جمال اور سپاہی ایاز شامل ہیں۔ 28 سالہ شہید سپاہی جمال مردان جبکہ 21 سالہ شہید سپاہی ایاز چترال کے رہائشی تھے۔