تازہ ترین
  • بریکنگ :- پی ڈی ایم تھکے ہوئے پہلوانوں کا اجتماع ہے،فواد چودھری
  • بریکنگ :- پنجاب کابلدیاتی ایکٹ چندروزمیں منظورہوجائےگا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- پنجاب میں ویلج کونسل کانیااسٹرکچرآئےگا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- بلدیاتی الیکشن ای وی ایم کےذریعےہوں گے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن درست طریقےسےآگےبڑھ رہاہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- حکومت الیکشن کمیشن کوہرممکن مددفراہم کرےگی،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ایسانہیں کہ ای وی ایم بہت مہنگی ہوگی ،وفاقی وزیراطلاعات
  • بریکنگ :- ای وی ایم ایک ہی بارخریدی جائیں گی باربارنہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- سندھ حکومت ہمیشہ معاملات خراب کرنےکاکرداراداکرتی ہے،فواد چودھری
  • بریکنگ :- سندھ حکومت ہیلتھ کارڈکےمعاملےپرپریشان ہے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- ہیلتھ کارڈکی فراہمی سےوزرانہیں عام آدمی کوفائدہ ہوگا،فوادچودھری
  • بریکنگ :- الیکشن مہنگےنہیں ہوں گے،معمول کےاخراجات آئیں گے،فوادچودھری
  • بریکنگ :- مہنگائی میں کمی آرہی ہے،وزیراطلاعات فواد چودھری
  • بریکنگ :- مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی کی کرتوتوں کی وجہ سےایسےحالات ہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- شاہدخاقان عباسی کوکہتاہوں کہ اعدادوشمارپڑھ لیاکریں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- اپوزیشن نہیں چاہتی الیکشن نظام میں اصلاحات لائی جائیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- اپوزیشن کوپہلےدن سےانتخابی اصلاحات پربلارہےہیں،فوادچودھری

وزیراعظم کی چیئر مین واپڈا کو ڈیموں کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

Published On 30 August,2021 11:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے چیئر مین واپڈا کو ڈیموں کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی، ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے وزیرِ اعظم کو ڈیکیڈ آف ڈیمز (ڈیموں کی دہائی) کے تحت پاکستان میں جاری بڑے ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نےڈیموں کی تعمیر میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نئے ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نئے ڈیمز کی تعمیر پانی کے ساتھ ساتھ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سستی بجلی کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔