کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے: عثمان بزدار

کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سید علی گیلانی جیسے بہادر اور جرأت مند رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، مرحوم شرافت، صداقت اور جرأت کے پیکر تھے، سید علی گیلانی کی تمام تر زندگی جدوجہد آزادی میں گزری، مرحوم کی پاکستان سے دلی وابستگی تھی، سید علی گیلانی کی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے حوالے سے عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔