بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے

Published On 02 September,2021 05:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے پہلے وزیراعلیٰ عطاء اللہ مینگل ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے، اہلخانہ نے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

عطااللّہ مینگل بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کے والد تھے۔

یاد رہے کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل جو عام طور پر عطاء اللہ مینگل کے نام سے معروف ہیں بلوچستان کے علاقے وڈھ سے تعلق رکھنے والے ممتاز سیاست دان و قبائلی رہنما ہیں وہ بلوچستان کے سب سے پہلے وزیراعلیٰ تھے اور یہ منصب 1 مئی 1972ء سے 12 مئی 1973ء سنبھالا۔ وہ مینگل قبیلے کے سربراہ تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ثنااللہ بلوچ نے سردار عطااللہ مینگل کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اپنے عظیم قائد، سرپرست اعلیٰ، بلوچستان کے تاریخ ساز قوم پرست رہنما اور مینار بلوچ اب ہمارے درمیان نہیں رہے بی این پی جنازے کا اعلان جلد کرے گی۔

 اُدھر چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے عطاء اللہ مینگل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
 

Advertisement