کورونا وبا نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کئے، غذائی قلت بڑا چیلنج: وزیراعظم

کورونا وبا نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کئے، غذائی قلت بڑا چیلنج: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے معیشت عالمی سطح پر متاثر ہوئی، چین ترقی پذیر ممالک کیلئے رول ماڈل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے، حساس پروگرام نے کورونا کے مسائل حل کرنے میں مدد دی، ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، ہم بلین ٹری منصوبے کے تحت ایک ارب درخت لگا چکے ہیں۔