کورونا سے مزید 61 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 26 ہزار 175 تک پہنچ گئی

کورونا سے مزید 61 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 26 ہزار 175 تک پہنچ گئی

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ چار سات فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ تاحال 11 لاکھ 79 ہزار 305 شہری وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 92 ہزار 249 ہو گئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2940 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 60 ہزار 881 ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 57 ہزار 908 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک بھرمیں ایک کروڑ 80 لاکھ 53 ہزار 326 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 5506 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔