ملک میں کورونا کی لہر جاری: 24 گھنٹے میں 84 افراد کورونا سے انتقال کر گئے

Published On 09 September,2021 08:16 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 84 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 497 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 62 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 8 ہزار 758، سندھ میں 4 لاکھ 41 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564، بلوچستان میں 32 ہزار 480، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 840 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 82 لاکھ 86 ہزار 469 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 161 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 76 ہزار 112 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 383 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 84 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 497 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 135، سندھ میں 7 ہزار 73، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 175، اسلام آباد میں 879، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 714 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement