کراچی: بارش کے باعث گھر کی دیوار گرگئی، ملبے تلے دب کر خاتون اور 3 بچے جاں بحق

کراچی: بارش کے باعث گھر کی دیوار گرگئی، ملبے تلے دب کر خاتون اور 3 بچے جاں بحق

ہنستے بستے گھر میں قیامت ڈھا گئی۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون ایم پی آر کالونی میں بارش کے باعث مکان کی دیوار گر گئی، جس میں ملبے تلے دب کر ماں اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

مکین کا کہنا ہے کہ رات گئے بارش کے بعد دیوار گری، لاشوں کو صبح نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا۔ مرنے والوں میں 7 سالہ بچی مبینہ، دس سالہ نصیب، 4 سالہ بشیر اور 28 سالہ خاتون شامل ہیں۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے آج بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ گیارہ ستمبر تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔ گزشتہ رات سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 58 ملی میٹر، اورنگی ٹاون میں 37، ناظم آباد 32 جبکہ کیماڑی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔