کراچی: (دنیا نیوز) پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عمران احمد، وائس ایڈمرل نوید اشرف، اور وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی شامل ہیں۔ ترقی پانے والے تینوں افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفیسر اور دیگر ذمہ داریاں نبھا چکے اور اس وقت کمانڈر کراچی کے عہدے پر تعنیات ہیں۔
وائس ایڈمرل عمران احمد ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف، کمانڈنٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج رہ چکے ہیں اور ڈی جی میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دے چکے ہیں، اس وقت ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹس کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وائس ایڈمرل نوید اشرف کمانڈنٹ نیول اکیڈمی، نیول سیکریٹری اور دیگر ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور وقت کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدے پر تعینات ہیں۔